گوالمنڈی، جائیداد کے تنازع پر پھوپھیوں پر تشدد کرنے والا بھتیجا گرفتار

خواتین کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران

جمعہ 22 اگست 2025 12:57

گوالمنڈی، جائیداد کے تنازع پر پھوپھیوں پر تشدد کرنے والا بھتیجا گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) گوالمنڈی میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجوں کی جانب سے پھوپھیوں پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کروا کر ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ انیلہ عمران کے شوہر عمران وحید کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں خواتین پر تشدد اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔فیصل کامران نے ایس پی سٹی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی خود نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :