فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

سدا بہار سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا ، آئی ایس پی آر

جمعہ 22 اگست 2025 10:10

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پاکستان اور چین نے سدا بہار سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اسلام آباد میں دیگر مصروفیات کے ساتھ چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ دونوں اطراف نے سدا بہار سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔