تربیلا ڈیم کے سپل ویز آج رات ساڑھےتین بجے کھولے جائیں گے

جمعرات 21 اگست 2025 23:40

تربیلا ڈیم کے سپل ویز آج رات ساڑھےتین بجے کھولے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) تربیلا ڈیم کے سپل ویز آج رات 22اگست ساڑھےتین بجے کھولے جائیں گے۔جمعرات کو این ڈی ایم اے سے جاری کردہ بیان کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 3:30 بجے (22اگست 2025) سے آ پریشن میں لائے جایئں گے اور ڈیم سے مجموعی اخراج 250000 کیوسک تک اور سیلابی سطح نچلے درجے کے سیلاب میں رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آبی گزرگاہوں کے قریب آبادیاں حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :