حضرو ،حکومت پنجاب کے الرن اینڈ ارن پروگرام میں تحصیل حضرو کے ہونہار طالب علم نے اول پوزیشن حاصل کی

جمعرات 21 اگست 2025 13:35

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) تحصیل حضرو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہارون کے ہونہار طالب علم صائم علی امان حکومت پنجاب کے لرن اینڈ ارن پروگرام کے تحت سمر بوٹ کیمپ میں اپنے سکول میں فرسٹ آنے پر آج مہریہ مارکی اٹک میں ایک پروقار تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر محمد اظہر سے سرٹیفکیٹ وصول کیا۔اس موقع پر ادارے کے تمام اساتذہ نے انہیں مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صائم علی امان کا تعلق ہارون گاؤں سے ہے، وہ نویں جماعت کے طالب علم ہیں، کمپیوٹر اور آئی ٹی ان کی دلچسپی کا خاص مضمون ہے،وہ مستقبل میں اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا بھرپور ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ خصوصاً آئی ٹی ٹیچر محمد اقبال کی محنت و شفقت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا،سکول میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اساتذہ اور ادارے کا مان ہوا کرتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :