کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر سمیت تین ملزمان گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرکے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے غیر قانونی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پایا گیا ۔ملزم نے درخواست گزار کے بچوں کو اٹلی ورک ویزے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیائے۔

(جاری ہے)

ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں ضلع ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا۔ایک اور کارروائی میں کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت انعام اور جمیل ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزمان کو چھاپا مار کروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان سے بھاری تعداد میں رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد کی گئی ۔ملزمان رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس کی فروخت میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :