در خت موسمیاتی تبدیلی کے خلا ف سب سے مضبو ط دفاع ہیں، ملک حا مد نو از

جمعرات 21 اگست 2025 17:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) پاکستا ن پیپلزپارٹی ضلع سرگودہا کے صد ر ملک حا مد نو ازاعوا ن ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ در خت زمین کا زیور، ز ند گی کی علا مت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلا ف سب سے مضبو ط دفاع ہیں ۔

(جاری ہے)

مو ن سو ن شجرکا ر ی مہم کے حوا لہ سے اپنے پیغا م میں انہوں نے کہا کہ در خت د ر جہ حرارت میں کمی اور با ر ش کے پا نی کو جذ ب کر نے کے علاوہ سیلا ب اور لینڈ سلا ئیڈنگ کے خطرات کو بھی کم کر دیتے ہیں۔ د رخت آفات کے خلا ف ڈھال اور نسلوں کے لیے ز ند گی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن کو مو سمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ شجر کا ر ی مہم علامتی نہیں بلکہ یہ پا کستا ن کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ایک اہم قدم ہے۔