ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل کینٹ کا دورہ

جمعرات 21 اگست 2025 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحصیل کینٹ کا جمعرات کو دورہ کیا اور صفائی ستھرائی و انتظامی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد اور دیگر محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحصیل میں جاری انتظامی امور اور خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے برکی روڈ، جندرہ پنڈ اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ واسا حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے جبکہ کینٹ بورڈ کے ساتھ مل کر نظام کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور "کلین لاہور مشن" کے تحت صفائی آپریشنز میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :