
یو اے ای میں ہوائی اڈوں پرہنگامی صورتحال اور بحران سے نمٹنے کیلئے نیا ضابطہ جاری
جمعرات 21 اگست 2025 17:30
(جاری ہے)
جی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی نے کہاکہ یہ نیا ضابطہ متحدہ عرب امارات کے ایوی ایشن سیکٹر میں فعال قیادت کے عزم کا مظہر ہے، اب ہمارے ہوائی اڈے نہ صرف بہتر طریقے سے بحرانوں کا سامنا کر سکیں گے بلکہ ان سے مزید مضبوط اور ہم آہنگ ہو کر ابھریں گے۔
حکام کے مطابق یہ ضابطہ عالمی سطح پر وبائی امراض، قدرتی آفات اور دیگر پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتا ہے، ضابطے میں جامع بحران منصوبہ بندی، اداروں کے مابین رابطہ، تسلسل کے ساتھ تربیت اور روزمرہ امور میں خطرے پر مبنی فیصلوں کے انضمام کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔انجینئر عقیل الزرعونی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ایوی ایشن سیفٹی افیئرز نے بتایا کہ یہ ضابطہ ملک کے ہوائی اڈوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے، جس کی بدولت یہ قابل عمل اور قابل توسیع دونوں خصوصیات رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم مستقبل کی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں کو عالمی سطح پر لچکدار، محفوظ اور مستحکم نظاموں کی صف اوّل میں لا کھڑا کرے گا۔ماہرین کے مطابق یہ اسٹریٹجک پیش رفت متحدہ عرب امارات کی بطور عالمی ایوی ایشن حب حیثیت کو مزید تقویت دے گی اور عالمی ریگولیٹرز اور آپریٹرز کے لیے ایک ماڈل فریم ورک کے طور پر سامنے آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا سے 50 ارب ڈالر کے ڈرون حاصل کرنے کے معاہدے کی تجویز پیش کی ہے ، یوکرینی صدرکی تصدیق
-
بنگلہ دیش میں بھارتی نواز شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ، مگر مودی سرکار کی سازشیں برقرار
-
آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد سے مودی کا جنگی جنون بے قابو
-
مودی سرکار کے متنازع ترمیمی بل پر اپوزیشن کا لوک سبھا میں شدید احتجاج
-
سلامتی کونسل فہرست میں صرف مسلمان دہشت گرد دوہرا معیار قبول نہیں، پاکستان کا احتجاج
-
سعودی شاعر عمان میں پہاڑ سے گر کر انتقال کر گئے، موت سے قبل کی ویڈیو وائرل
-
بھارت ، شادی شدہ شخص نے پرپوزل ٹھکرائے جانے پرخاتون کوقتل کردیا
-
ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد میں شامل امریکی خاتون بھارت سے گرفتار
-
عالمی شہرت کے حامل امریکا کے ہر دلعزیز جج انتقال کرگئے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وینزویلا کے ساحل کے قریب 3 جنگی جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ
-
بھارتی ریلوے کا دیوالی اور چھٹ کے تہواروں پر 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.