نیشنل ہائی وے پر تجاوزات کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ، سائرہ طارق ڈی ایس پی

جمعرات 21 اگست 2025 17:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سید فرید علی کی ہدایات پر سنٹرل زون کی تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ کاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس سید فرید علی کی واضح ہدایات پر سنٹرل زون بیٹ نمبر چودہ میں ڈی ایس پی میڈم سائرہ طارق کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ مہم چلائی گئی قومی شاہراہ پر واقع حبیب آباد اور اختر آباد میں سروس روڈز اور فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اس مہم میں ایڈمن آفیسر ، پٹرولنگ آفیسرز اور ٹرینی جے پی اوز نے حصہ لیا ڈی ایس پی سائرہ طارق نے میٹ دی پریس میں بتایا کہ نیشنل ہائی وے کے اطراف میں علاقے کلیئر کر دیے گئے قومی شاہراہ پر تجاوزات ٹریفک بہا میں خلل ڈالتی ہیں اور یہ تجاوزات حادثات کا سبب بھی بنتی ہیں اس لئے انکا خاتمہ انتہائی ضروری تھا انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو دوران سفر مشکلات درپیش نا آئیں اسکے لئے افسران بالا کے حکم پر گاہے بگاہے کاروائیاں کرتے رہتے ہیں قومی شاہراہوں پر روڈ کی حدود کسی بھی دوکاندار کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نا ہے اسکے لئے بارہا آگاہی مہم کا بھی اہتمام کیاگیا ہے لیکن جو تجاوزات کرے گا بلا تفریق انکے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :