رن وے فیشن شو ،ڈیزائنر لبنیٰ مدثر کے ڈیزائنز کی دھوم مچ گئی

ہم نے اپنے ڈیزائنز کے ذریعہ کچھ نیا اور یادگار پیش کیا ،شو کے انعقاد پر خو ش ہوں،لبنیٰ مدثر لبنیٰ مدثر کا کلیکشن انتہائی شاندار تھا ۔انہیں ڈیزائنز پر مکمل عبور حاصل ہے ،ماڈل عالیہ ستار کی گفتگو

جمعرات 21 اگست 2025 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) رن وے ایس ایس 25کے زیراہتمام ڈیفنس کے مقامی کلب میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ملک کے صف اول کے فیشن ڈیزائنر نے تخلیق اور جدت سے آراستہ ڈیزائن متعارف کرائے ۔معروف ماڈلز نے برائیڈل کلیکشن اور مشرقی لباس زیب تن کرکے شو کو چار چاند لگادیئے ۔ فیشن ڈیزائنر لبنیٰ مدثر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیشن شو کے انعقاد خوش آئند ہے ۔

ماڈلز نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ برائیڈل کلیکشن اور مشرقی لباس کو متعارف کرایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری جانب سے ماڈلز نے جو ملبوسات اس فیشن شو میں متعارف کرائے ہیں وہ ٹرینڈ سیٹر بنیں گے ۔روایتی ملبوسات شرارے ،ساڑھی اور دیگر نے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات ملک اور بیرون ملک بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔

اس طرح کے ایونٹس سے ان کو مزید مقبولیت حاصل ہوگی۔لبنیٰ مدثر نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد بیرون ملک بھی ہونا چاہیے تاکہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے کام کو بین الاقوامی سند حاصل ہوسکے ۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے ڈیزائن کے ذریعہ کچھ نیا اور یادگار پیش کیا ہے ۔میں اس شو کے انعقاد پر بہت زیادہ خوش ہوں ۔معروف ماڈل عالیہ ستار نے کہا کہ مجھے اس شوکے انعقاد پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔لبنیٰ مدثر کا کلیکشن انتہائی شاندار تھا ۔انہیں ڈیزائنز پر مکمل عبور حاصل ہے اور وہ جانتی ہیں کہ لوگوں کو کس طرح کا فیشن پسند ہے ۔لبنیٰ مدثر اس شعبے میں ایک ٹرینڈ سیٹر ہیں ۔