ڈ ی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت جشن آزادی فیملی فن ریس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعرات 21 اگست 2025 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت جشن آزادی فیملی فن ریس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم ، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ،ڈپٹی ڈائریکٹر، شائستہ قیصر،چاند پروین، یاسمین اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹربلال اکرم ، محی الدین ، کمال الدین ،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرز ودیگر نے شرکت کی ہے، اجلاس میں جشن آزادی فیملی فن ریس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی فیملی فن ریس کے تمام انتظامات مکمل ہیں، فن ریس 23 اگست بروز ہفتہ کو نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہو گی،1.3کلومیٹرگرلز ، بوائز اور خواتین کی الگ الگ ریسز ہوں گی،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ جشن آزادی فیملی فن ریس جشن آزادی کا بڑا پروگرام ہے، فن ریس میں 3200 گرلز، بوائز اور خواتین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،جشن آزادی فیملی فن ریس کی رجسٹریشن جاری ہے، پہلی چار پوزیشن حاصل کرنیوالے فارتحین کو بالترتیب 50ہزار،30ہزار ، اور20،20ہزار روپے کے انعامات دیئے جائیں گے ، جبکہ 100گفٹ ہپمرز بھی دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :