ملکی برآمدات میں اضافہ کے حوالہ سے ٹیکسٹائل اورگارمنٹس کاشعبہ کلیدی اہمیت کاحامل ہے، وزیرخزانہ محمداونگزیب کی وفد سے گفتگو

جمعرات 21 اگست 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کے حوالہ سے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس شعبہ سے وابستہ کلیدی برآمد کنندگان اور پروڈیوسرز کے وفد سے ملاقات میں کہی۔وفد کی قیادت نشاط چونیاں لمیٹڈ کے شہزاد سلیم کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ برآمدات میں ٹیکسٹائل کا شعبہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت اس شعبہ کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ملاقات میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس شعبہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :