G ناقص کارکردگی اور غفلت کا مظاہرہ

1 چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایم سی 11 کے سپروائزر سرور اور ایم سی 18 کے سپروائزر احسان اللہ کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کر دیا

جمعرات 21 اگست 2025 19:45

?سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران نے ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر ایم سی 11 کے سپروائزر سرور اور ایم سی 18 کے سپروائزر احسان اللہ کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او نے جمعرات کے روز ایم سی 11 اور ایم سی 18 کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں اور مختلف مقامات پر کھلے کوڑے کے ڈھیر پائے گئے۔ فیلڈ میں کوئی سینیٹری ورکر موجود نہیں تھا جبک علاقوں میں کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا تھا۔ اسی طرح مرکزی سڑکوں کے کنارے ملبے کے ڈھیر بھی دیکھے گئے۔ ان مشاہدات کی بنیاد پر سپروائزر سرور اور احسان اللہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :