ایبٹ آباد ، پھل گلاب روڈ پر کھلا پٹرول فروخت کرنے والی دکانیں سیل

جمعہ 22 اگست 2025 12:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) انڈسٹریز کنزیومر پروٹیکشن ایبٹ آباد نے پھل گلاب روڈ پر کھلے اور ڈبل قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

انڈسٹریز کنزیومر پروٹیکشن ایبٹ آباد کے حکام کے مطابق پھل گلاب روڈ پر یوٹیلٹی سٹور کے قریب کھلا پٹرول فروخت کرنے والے پوائنٹ کو بھی بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جہاں بھی کھلا پٹرول فروخت کرنے سے متعلق معلومات مل رہی ہیں ہماری ٹیمیں وہاں پہنچ کر ان دکانوں اور ایجنسیوں کو سیل کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :