رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی کا توکل انوسٹمنٹ گروپ کا دورہ، لوئر گلیات کےلئے مربوط سیاحتی منصوبہ کا اعلان

جمعہ 22 اگست 2025 12:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) رکن قومی اسمبلی حلقہ پی کے43 سردار رجب علی عباسی نے کہا ہے کہ لوئر گلیات کو انٹیگریٹڈ ٹورازم زون میں شامل کرنے کےلئے مربوط منصوبہ تیار کر رہے ہیں، ایبٹ آباد میں سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے۔ وہ جمعہ کو توکل انوسٹمنٹ گروپ کے دفتر میں عمائدین علاقہ سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو رضوان عباسی نے لوئر گلیات کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے گفتگو کی۔

سردار رجب علی عباسی نے یقین دلایا کہ یونین کونسل دھمتوڑ، کھٹوال، سربھنہ، دیسال، بگنوتر، بیرن گلی اور باغ کو انٹیگریٹڈ ٹورازم زون میں شامل کرنے کےلئے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ دورہ کے موقع پر سردار خالد، سردار جہانگیر اور راجہ شجاعت بھی موجود تھے۔