وزیرآباد میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کر لی

پیر 13 اکتوبر 2025 13:13

وزیرآباد  میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی ..
وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ نعش سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دی گئی۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

علی پورچٹھہ کے محلہ چراغ آباد کا رہائشی 25سالہ نوجوان سالہ علی حسنین محنت مزدوری کر کے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا لیکن گھر کے حالات اچھے نہ تھے مبینہ طور پرگھریلو ناچاقی کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر علی حسنین نے گلے میں پھنداڈال کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی نوجوان کی نعش کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نےکارروائی شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :