سیکرٹری صحٹ عظمت محمود خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

ایم فل،ماسٹرز،پی ایچ ڈی اور کلینیکل ڈپلوماز کے انعقاد کا جائزہ

جمعہ 22 اگست 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان کی زیر صدارت ایم فل،ماسٹرز،پی ایچ ڈی اور کلینیکل ڈپلوماز کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی،ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج /جنرل ہسپتال لاہورپروفیسر فاروق افضل،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایم فل پبلک ہیلتھ، ڈپلوماز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے آئی پی ایچ میں انڈکشن کیلئے اخبار میں اشتہاردے گی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اپنے ملحقہ سرکاری طبی اداروں اور کالجز میں کلینیکل ڈپلوما پروگرامز کی سنٹرل انڈکشن کیلئے بھی اشتہار دے گی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ایم فل پروگرامز میں انڈکشن کیلئے بھی اشتہار دے گی۔اس سارے پراسیس میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔