شہر کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے میونسپل کمیٹی دن رات کوشاں ہے،چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی

جمعہ 22 اگست 2025 17:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر صفدر خان عمرانی نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے میونسپل کمیٹی دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے محدود وسائل کے باوجود کونسلرز کی جانب سے تجویز کردہ عوامی مفاد کی اسکیموں پر جلد ہی عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

چیئرمین میر صفدر خان عمرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا مقصد صرف انفراسٹرکچر کی بہتری ہی نہیں بلکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر ضروری ترقیاتی منصوبے اس وقت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین میر صفدر خان عمرانی نے مزید کہا کہ وہ عوامی نمائندوں کے مشورے اور تجاویز کو اہمیت دیتے ہیں اور میونسپل کمیٹی اس حوالے سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ "ہماری سیاست کا محور صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، اور ہم اس وژن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف، محفوظ اور ترقی یافتہ بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جن کے مثبت اثرات ہر شہری تک پہنچیں گے۔آخر میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام منتخب کونسلرز ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہوئے شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔\378