منہ کھر بیماری سے پاک زون کا قیام لائیوسٹاک کی برآمدات میں اضافے کےلئے سنگ میل ثابت ہو گا، سید عاشق حسین کرمانی

جمعہ 22 اگست 2025 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی اور پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر کا دورہ کیا ایف ایم ڈی فری زون کے قیام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور میں ایف ایم ڈی فری زون کے قیام سے متعلق اہم اجلاس بھی منعقد ہواجس کی صدارت صوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کی۔اجلاس میں منہ کھر بیماری سے پاک زون کے قیام کے لیے جغرافیائی پہلو، بفر زون کے قیام اور اس کے مو ثر نفاذ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر محمد اشرف نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بفر زون میں جانوروں کی نقل و حمل کنٹرول کرنے کے لیے مخصوص مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی تاکہ بیماری کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منہ کھر بیماری سے پاک زون کا قیام نہ صرف ملکی سطح پر جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھے گا بلکہ لائیو سٹاک کی برآمدات میں اضافے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے پارلیمانی سیکرٹری کے ہمراہ گو ڈیری فارم اینڈ فوڈ پروسیسنگ یونٹ کابھی دورہ کیا۔\932

متعلقہ عنوان :