موٹر سائیکل اور بس میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

جمعہ 22 اگست 2025 18:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ملتان میں موٹر سائیکل اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 44 سالہ طاہر اقبال ولد عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

طاہر اقبال ہیڈ نو بہار کے قریب موٹر سائیکل پر غلط سمت سے روڈ کراس کر رہا تھا کہ اچانک وہاڑی چوک کی طرف جانے والی بس کے ٹائر تلے آگیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کو شدید ہیڈ انجری ہوئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعدنعش کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :