موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد، موٹروے پولیس اور یو ایس گروپ کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے

جمعہ 22 اگست 2025 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) موٹروے پولیس کے زیر اہتمام اہم روڈ سیفٹی سیمینار یو ایس اپیرل لاہور میں منعقد کیا گیا ،جس میں ڈی آئی جی موٹر وے پولیس عمران شاہد، ایس پی شہباز عالم اور یو ایس گروپ کے ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری عبد الرحمن کے ساتھ ساتھ ورکرز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سیمینار کے دوران شرکاء کو روڈ سیفٹی کے مختلف پہلوئوں پر آگاہی دی گئی، جن میں خصوصاً غنودگی کے دوران ڈرائیونگ، لاپرواہی، اوور سپیڈنگ اور گاڑیوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کی اہمیت شامل تھی۔

اس موقع پر موٹروے پولیس اور یو ایس گروپ کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔ معاہدے کے تحت موٹروے پولیس یو ایس گروپ کے ملازمین کو باقاعدہ روڈ سیفٹی ٹریننگ فراہم کرے گی جبکہ یو ایس گروپ موٹروے پولیس کی شجر کاری مہم میں تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :