ایم ڈی واسا فیصل آباد کا اے ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم

جمعہ 22 اگست 2025 22:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے اے ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقی ترقیاتی سکیموں کو درپیش چیلنجز کو آئندہ ایک ہفتہ میں حل کیا جائے۔ مختلف علاقوں میں واسا کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسن سون سیزن اپنے اختتام پرہے اس لئے ترقیاتی سکیموں پر کام کو فل سپیڈ کے ساتھ تیز کیا جائے جبکہ جن سکیموں پر تعمیراتی کاموں کے حوالے سے کچھ چیلنجز درپیش ہیں ان کو کنسلٹنٹ ایجنسی کے ساتھ مل کر حل کیا جائے۔

ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ کنسلٹنٹ ایجنسی تمام جاری ترقیاتی سکیموں کی بھرپور مانیٹرنگ کرے اور تعمیراتی سکیموں کی سائٹس کا وزٹ کرے تاکہ وہاں پر کام کے معیار، میٹریل کی کوالٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد کی کوشش ہے کہ اے ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کو طے کردہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریون کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ متعلقہ افسران ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کریں کیونکہ فنڈز کی شفافیت، تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی اور منظور کردہ ڈیزائن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :