ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 22 اگست 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا خصوصی اجلاس آر ایچ سی پھگواڑی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت مری کے سربراہان کی جانب سے اب تک کیے جانے والے ضروری انسداد ڈینگی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مری نے اجلاس کے شرکاء کو انسداد ڈینگی مہم، ایس او پر عملدرآمد، فوگنگ سرگرمیوں اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیئے آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے جس میں کھڑے پانی کو ختم کرنے، مچھر دانی اور حفاظتی جال استعمال کرنے، مکمل کپڑے پہننے سمیت دیگر اہم اختیاطی تدابیر اپنانے پر ذور دیا جائے تاکہ مچھروں کے کاٹنے اور ڈینگی لاروا کی افزائش سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع مری میں مچھر مارنے والے سپرے کو دور دراز علاقوں میں یقینی بنائیں۔ فوگنگ سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے۔ عوام الناس کو آگاہی فراہم کی جائے کہ گھر اور آس پاس صفائی رکھیں تاکہ مچھر کو افزائش کے مواقع نہ ملیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :