منگچر،بس میں آتشزدگی کے باعث جھلس کرایک شخص جاں بحق ہوگیا

جمعہ 22 اگست 2025 20:25

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) منگچرکے علاقے میں بس میں آتشزدگی کے باعث جھلس کرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو منگچرکے علاقے خزینئی میں قومی شاہراہ پر بس میں آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر جاںبحق ہوگیا جبکہ بس مکمل طور پرجل گئی۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت بشیراحمد سکنہ پشین کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز نے بس قبضے میں لیکرمزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :