سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ

جمعہ 22 اگست 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب میاں شکیل احمد نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں ویسٹ مینجمنٹ کے جدید نظام اور جاری ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر منیجر ایم آئی ایس عبدالخالق نے سیکرٹری کو ’’ستھرا پنجاب ڈیجیٹل ڈیش بورڈ‘‘ کے نفاذ اور ضلع سیالکوٹ و نارووال میں جاری ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے عمل پر پریذنٹیشن دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کمپنی کے تمام منیجرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے دوران سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک کاشف نواز نے کمپنی کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ منیجر ایم آئی ایس لوکل گورنمنٹ نثار احمد اور سیکشن آفیسر اسلم ندیم بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد نے کہا کہ جدید ویسٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے صوبے کو صاف اور ستھرا بنانے کا عمل بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :