ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے موٹر سائیکل ایمبولینسز کی انسپکشن کی، فٹنس، طبی آلات اور سامان کا جائزہ لیا

جمعہ 22 اگست 2025 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے موٹر سائیکل ایمبولینسز کی انسپکشن، فٹنس، طبی آلات اور سامان کا جائزہ لیا، عملہ کو اخلاقی رویہ رکھنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے فیصل آباد میں سٹیشن پر موٹر بائیک ایمبولنسز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے موٹر بائیک ایمبولنسز کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں موجود ایمرجنسی آلات کی دستیابی اور معیار کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بروقت رسپانس ہی ریسکیو کی کامیابی کی پہچان ہیں۔ انجینئر احتشام واہلہ نے سٹاف کے آؤٹ لک، ڈسپلن اور رویے کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا اور ریسکیورز کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت ایمرجنسی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کے دوران بروقت موقع پر پہنچنا شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو سٹاف کا عوام کے ساتھ پیش آنے کا انداز نہایت شائستہ اور محبت بھرا ہونا چاہیے کیونکہ شہریوں کے دکھ درد کو کم کرنا صرف طبی امداد دینے سے ہی نہیں بلکہ اخلاقی رویے اور خلوصِ دل سے بات کرنے سے بھی ممکن ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :