صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ساتھ مل کر دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے

جمعہ 22 اگست 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ساتھ مل کر دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا۔جمعہ کو این ڈی ایم اے سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق صبح 6 بجے ہریکے سے پانی کا بہائو1 لاکھ 22ہزار890 کیوسک تک بڑھ چکا ہے،گنڈا سنگھ والا پر بہائو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جہاں بہائو 1,20,000 کیوسک تک پہنچ سکتا ہےجبکہ ہیڈ سلیمانکی میں بہائو تقریباً ایک لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے،نیا مون سون سسٹم کل رات سے عرب سمندر اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

23 اگست سے ایک مغربی لہر بھی ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے،مون سون کا آٹھواں سلسلہ دریائے ستلج کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا۔این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ساتھ مل کر دریائے ستلج کے کنارے سے آبادیوں کے انحلا کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔متعلقہ آبادیاں مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ممکنہ انخلا کے ہدایات کے بارے میں باخبر رہیں اور تیار رہیں۔مویشیوں کی حفاظت کریں اور زرعی اثاثوں کو مناسب احتیاطی تدابیر کے ذریعے محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :