چمن ،ضلعی انتظامیہ،لیویز،ایف سی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھنگ کی فصل تلف کردی

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)چمن میں بھنگ کی فصل کے خلاف آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے چمن کے مختلف علاقوں میں بھنگ کی فصل کو تلف کرنے کے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسر ہارون اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عزیز اللہ کاکڑ نے آپریشن کے حوالے سے ڈی سی چمن کو معلومات فراہم کیں۔

ضلعی انتظامیہ، لیویز، ایف سی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائیوں میں اب تک بڑی مقدار میں بھنگ کی غیر قانونی فصل فصل کو کاٹ اور تلف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد منشیات کی پیداوار اور فروغ کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک رکھا جائے ڈی سی چمن نے کہا کہ منشیات کی سبب بننے والی اور غیر قانونی فصلات کی کاشت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی زندگیوں سے کھلواڑ کی اجازت کسی بھی شرط اور حالت میں کسی بھی گروہ اور شخص کو نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارؤائی جاری رہے گی ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نشاندہی میں تعاون کریں اور ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

متعلقہ عنوان :