qچیک کیش نہ ہونے کے مقدمہ کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرض ادائیگی کے لیا دیا گیا چیک کیش نہ ہونے کے مقدمہ کے ملزم کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے ملزم خالد محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم۔

(جاری ہے)

کے وکیل عرفان صادق تارڑ نے بتایا کہ مدعی اسلم بٹ کا درخواست گزار کے ساتھ کاروباری لین دین ہے،کاروباری سلسلہ میں مدعی کو چیک لکھ کر دئیے گئے،مدعی نے بلیک میلنگ کے لیے پانچ مقدمات درج کروا دئیے ہیں،درخواست گزار چار ماہ سے جیل میں قید ہے،عدالت ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیمقدمہ اسلم بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت صرف میرے پیسے واپس دلا دے،مجھے ضمانت منظور ہونے پر اعتراض نہیں ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیسے دلانا ہائیکورٹ کورٹ نہیں ماتحت عدالت کا کام ہے،پیسوں کی وصولی کے لیے ماتحت عدالت سے رجوع کریں،عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا