ٹنڈوالہ یار کے گائوں عمر جروار میں پرائمری اسکول کی چھت دھماکے سے گر گئی، ملبے تلے اسکول فرنیچر اور اسکول ورک سامان دب گیا

جمعہ 22 اگست 2025 22:05

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) ٹنڈوالہ یار کے گائوں عمر جروار میں پرائمری اسکول کی چھت دھماکے سے گر گئی چھت کے ملبے تلے اسکول فرنیچر اور اسکول ورک سامان دب گیا واقع تحصیل جھنڈو مری کے گاں عمر جروار میں پیش آیا ہے رابطہ کرنے پر ٹی او پرائمری جھنڈو میری سید آفتاب شاھ نے بتایا کہ اسکول کی بلڈنگ خستہ حال تھی شدید بارشوں کی وجہ سے چھت گری ہے ہم نے اساتذہ کو پہلے ہی ھدایت کی تھی کہ طالب علموں کو اسکول کی بلڈنگ سے ارضی تعلیم دیں جب کہ دوسری جانب اسکول کے طالب علموں نے بلڈنگ کے احاتے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسکول کی نئیں بلڈنگ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا مستقبل کے معماروں نے ہاتھوں میں کتابیں اٹھائے احتجاج کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جانی نقصان ہو سکتا تھا واضع رہے کہ خستہ حال اسکول کی بلڈنگ کی چھت دھماکے سے گر گئی معجزانہ طور پر کوئی بھی جانی نقصان نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :