ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ضلعی اسپورٹس آفیسر مس رقیہ کی قیادت میں کھلاڑیوں کےاجلاس کا انعقاد

جمعہ 22 اگست 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ضلعی اسپورٹس آفیسر مس رقیہ کی قیادت میں کھلاڑیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کھیلوں کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے تعاون حاصل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بلوچستان گیمز میں خواتین کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ایونٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے خواتین کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :