خضدار میں پہلی بار جیو ٹیگنگ کے ساتھ شجرکاری کا آغاز

جمعہ 22 اگست 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر فرید شاہ اور دیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ یہ مہم "ایک بیٹی ایک شجر" کے قومی تھیم کے تحت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کنزرویٹو آفیسرز فرید شاہ اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نے کمپلیکس میں پودے لگائے، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ضلع خضدار میں پہلی بار جیو ٹیگنگ کے ساتھ شجرکاری کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت پودوں کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس گوگل ارتھ پر فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی دیکھ بھال اور افزائش کو شفاف اور جدید انداز میں مانیٹر کیا جا سکے اس مقصد کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی جلد متعارف کرائی جا رہی ہے، جس میں پودے لگانے کی تاریخ، مقام اور مانیٹرنگ سے متعلقہ معلومات اپ ڈیٹ کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :