ڈائریکٹر آپریشن نارتھ کی ٹیموں کے ہمراہ مری مال روڈ پر کارروائیاں

ہفتہ 23 اگست 2025 16:57

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈائریکٹر آپریشن نارتھ کی ٹیموں کے ہمراہ مری مال روڈ پر کارروائیاں کی گئیں۔ڈائریکٹر آپریشن نارتھ آبگینے خان ٹیموں کے ہمراہ مری مال روڈ پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر موجود 13 فوڈ پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ کی گئی جبکہ 2 فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید کارروائیاں کرتے ہوئے ایک فوڈ کو ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے کی بناء پر بند کردیا گیااور بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ بریڈ کیڑوں سے بھری پنیر کو تلف کردیاگیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن کا کہنا تھا کہ سیاحوں اور شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔\378

متعلقہ عنوان :