جیکب آباد کے سول اسپتال کے مرکزی گیٹ کا پل ٹریکٹر کے بوجھ سے دھماکے سے ٹوٹ گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 18:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) جیکب آباد کے سول اسپتال کے مرکزی گیٹ کا پل ٹریکٹر کے بوجھ سے دھماکے سے ٹوٹ گیا، مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول اسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر راج واہ پر تعمیر کیا گیا پل بھاری لوڈ سے بھرے ٹریکٹر کے گزرنے پر اچانک دھماکے سے گر گیا حادثے میں ٹریکٹر اور ٹرالی پل میں ہی پھنس گئی جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عینی شاہدین کے مطابق پل ٹوٹنے کی زور دار آواز سنتے ہی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے دوسری جانب پل ٹوٹنے کے بعد مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سول اسپتال آنے جانے کا واحد راستہ متاثر ہوگیا ہے شہریوں نے ناقص تعمیرات اور انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسپتال کے مرکزی راستے پر قائم پل کی فوری مرمت کرکے اسپتال کا راستہ بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :