بزنس کمیونٹی کی مدثر مسعود چوہدری کو ’’پیاف ‘‘کا قائمقام چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 23 اگست 2025 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) مدثر مسعود چوہدری کوپاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کا قائمقام چیئرمین منتخب ہونے پر بزنس کمیونٹی نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیاف کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار، میاں شفقت علی، ناصر حمید خان، انجینئر سہیل لاشاری، طاہر جاوید ملک ،عرفان اقبال شیخ اور راجہ وسیم حسن نے ہفتہ کو جاری ایک مشترکہ بیان میں مدثر مسعود چوہدری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت بزنس کمیونٹی کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔

میاں سہیل نثار، میاں شفقت علی اور راجہ وسیم حسن نے کہا کہ مدثر مسعود چوہدری کی قیادت میں تاجروں کے مسائل زیادہ موثر انداز میں اجاگر اور حل ہوں گے جبکہ مدثر مسعود چوہدری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ وہ پیاف کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے اور تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔تاجر رہنمائوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل مشکلات کے حل کے لئے موثر حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔