اے اے سی ریونیو کا رورل ہیلتھ سنٹر داسو کا دورہ، عملہ کی حاضری اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) نوید اختر خان نے رورل ہیلتھ سنٹر داسو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملہ کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

عملہ نے انہیں بتایا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد بڑھنے سے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت ہسپتال میں صرف ایک ڈوز موجود ہے جبکہ مزید ویکسین کی فوری ضرورت ہے، اسی طرح ڈینگی کے خدشات کے پیشِ نظر ٹی ایم اے انتظامیہ کو رکے ہوئے پانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) نوید اختر خان نے ڈاکٹروں کو یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ عوامی صحت اور فلاح کیلئے تمام تر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :