ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ اور دیگر منصوبوں کے ڈیزائن بارے بریفنگ دی۔پارکنگ پلازہ کے ساتھ ساتھ نیلا گنبد مزار کے باہری حصے کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔ پارکنگ پلازہ کے اطراف اوپن ایریاز اور سیٹینگ ایریا کو انتہائی خوبصورت بنایا جائے گا۔

ٹیپا ستمبر کے دوسرے ہفتے سے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا آغاز کریں گا، 16 کنال پر زیر زمین تین بیسمنٹ پر پارکنگ اور فرسٹ بیسمنٹ پر دکانیں بنائی جائیں گی۔ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ میں 374 گاڑیوں اور 790موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش ہوگی۔پارکنگ پلازہ میں پارکنگ مینجمنٹ سسٹم ، فائر فائٹنگ سسٹم ، سی سی ٹی وی ، واش رومز سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

انڈر گرانڈ پارکنگ پلازہ کے لیے پلاننگ اینڈ ٹینڈرنگ پراسس تکمیل کے قریب ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے، متاثرہ دکانداروں کو ایک سال کا بزنس لاس دیا جائے گا۔انڈر گرانڈ پارکنگ منصوبے سے شہریوں کو سہولت اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔اجلاس میں ناصر باغ پر انڈر گرانڈ پارکنگ کے مجوزہ منصوبے اور ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ میں پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مصری شاہ، بادامی باغ اور ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ علاقوں میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ڈیزائن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :