ڈپٹی کمشنر خانیوال کا اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ جہانیاں جنرل بس سٹینڈ کا دورہ

ہفتہ 23 اگست 2025 22:59

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمی سلمیان نے جہانیہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر ایم پی اے چوہدری ضیاء الرحمن اور سابق ایم پی اے چوہدری عطا الرحمان کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا معائنہ کیا،اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ اور اے سی شفیع زوہیب بھی موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نےکہا جنرل بس سٹینڈ کو فوری طور پر لائٹس سے آراستہ کیا جائے، جنرل بس سٹینڈ پر بہترین سیٹنگ اور واش رومز کا فوری بندوبست کریں۔ نجی کمپنیوں کی تمام بسیں جنرل بس سٹینڈ پر رکیں ٹرانسپورٹرز اس سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دیں ایم این اے افتخار نذیر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کو تمام سفری سہولتوں سے اراستہ کیا جائے گا۔ ایم پی اے چوہدری ضیاء الرحمان نے کہا کہ مقامی انتظامیہ جنرل بس سٹینڈ پر سفری سہولتوں کی فرامی کے لیے فوری عمل درآمد کرے۔\378