مریدکے،تیزر فتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ،16سالہ نوجوان جاں بحق ،دو شدید زخمی

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

ض*مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) جی ٹی روڈ اتحاد کیمیکلز کے قریب تیزر فتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں16سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فہد نامی نوجوان دیگر دو افراد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہور سے مریدکے کی طرف آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ اتحاد کیمیکلز کے قریب تیزر فتار ٹرالرنے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاںبحق جبکہ15سالہ سفیر وغیرہ زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا