Live Updates

ٹیکس اہداف کا پانچ فیصد ڈیموں پر لگایا جاتا تو آج قوم سیلاب کی زد میں نہ آتی‘ ٹیکس ایڈوائزرز

ہر سال سیلاب کو روکنے ،سد باب کے اعلانات کئے جاتے ہیں، عملدر آمد نہیں ہوتا‘ سینئر ممبر چودھری امانت بشر

جمعرات 28 اگست 2025 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)لاہور ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ اگر ٹیکس اہداف کا پانچ فیصد ڈیموں پر لگایا جاتا تو آج پوری قوم سیلاب کی زد میں نہ آتی ،ابوں روپے کے جانور ،فصلیں اور سٹرکچر تباہ نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 78سالوں میں پائیدار ترقی اور ایشین ٹائیگر کے نعرے لگانے والے آج کہاں ہیں ،کیا ان نعروں سے سیلاب میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں کو واپس لایا جا سکتا ہے ،بے گھر افراد کا نقصان پورا کیا جاسکتاہے ۔

ہر سال سیلاب کو روکنے اور سدباب کرنے کے منصوبوں کے اعلان کیا جاتے ہیں لیکن کارروائی اعلانات اور کاغذی کارروائی سے شروع ہوتی ہے پریس کانفرنس کے ذریعے عوام سے داد وصول کی جاتی ہے مگر جب سیلاب آتا ہے پھر وہی نعرے پھر وہی دعوے اور نتائج کچھ نہیں ہوتے۔آج بھی مستقبل کو محفوظ بنانے اور پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ٹیکس اہداف کا کم سے کم پانچ فیصد ڈیموں پر خرچ ہونا چاہیے تاکہ نہ صرف ملک وقوم کو سیلاب سے محفوظ بنایا جا سکے بلکہ ا س سے معیشت بھی مضبوط ہو گی ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :