چین کا سیٹلائٹ کمیونیکیشن انڈسٹری کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا اعلان

جمعرات 28 اگست 2025 15:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن انڈسٹری کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بزنس ایکسیس کے عمل کو بہتر بنائے گا۔ چینی میڈیاکے مطابق یہ فیصلہ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز میں کیا گیا ہے۔ان گائیڈ لائنز کا مقصد سیٹلائٹ کمیونیکیشن سروسز کے آغاز کو تیز کرنا، کمرشل سپیس سیکٹر میں جدت کو فروغ دینا اور معیشت میں نئی پیداواری قوتوں کو منظم انداز میں پروان چڑھانا ہے تاکہ چین کو مینوفیکچرنگ پاور اور سائبر پاور میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق چین کا ہدف ہے کہ 2030 تک سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے انتظامی نظام، پالیسیوں اور قوانین کو مزید بہتر بنایا جائے، انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے ماحول کو بہتر کیا جائے، انفراسٹرکچر، صنعتی سپلائی، ٹیکنیکل سٹینڈرڈز اور بین الاقوامی تعاون کے انضمام کو فروغ دیا جائے اور موبائل فونز کے لیے براہ راست سیٹلائٹ کنکشن جیسے نئے بزنس ماڈلز بڑے پیمانے پر اپنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

لو آربٹ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی ترقی کو تیز کیا جائے گا،موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کے لیے براہِ راست سیٹلائٹ کنکشن کو فروغ دیا جائے گا، نئی سیٹلائٹ کمیونیکیشن خدمات کے آغاز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور پرائیویٹ انٹرپرائزز کے لیے مارکیٹ ایکسیس کو وسعت دی جائے گی۔سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے اطلاق کو مختلف شعبوں جیسے کہ زراعت، ٹرانسپورٹیشن، انرجی اور اربن گورننس میں بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسے نئی جنریشن انفارمیشن انفراسٹرکچر جیسے کہ انڈسٹریل انٹرنیٹ، وہیکل نیٹ ورکنگ اور ایئر بورن کمیونیکیشن کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔