لاہور ٹیکس بار کا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

جمعرات 28 اگست 2025 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)لاہور ٹیکس بار نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو جولائی 2025 کے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میںسیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31اگست تک توسیع کی استدعا کی گئی ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سسٹم میں تکنیکی مسائل سے ٹیکس دہندگان ریٹرن فائل نہیں کر سکے،آخری تاریخ کے قریب سسٹم ڈائون ٹائم ،بار بار کریش سے مشکلات ہوئیں۔ ٹیکس بار کے مطابق صارفین کو سسٹم لاگ آئوٹ، ٹائم آئوٹ ،ڈیٹا لاس جیسے مسائل کا سامنا ہے،مشکلات کے باعث ٹیکس دہندگان پر جرمانے لگانا ناانصافی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :