امیر بالاج قتل کیس، ملزم گوگی بٹ جے آئی ٹی کے سامنے پیش

جمعرات 28 اگست 2025 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ عرف خواجہ عقیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی۔ جے آئی ٹی ممبران نے اس سے کیس کی تفتیش اور سابقہ دشمنیوں کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے بالاج ٹیپو خاندان سے پرانی دشمنی کے پہلو پر بھی تفصیلی سوالات کیے۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ گوگی بٹ ایک روز قبل سی سی پی او کے سامنے بھی پیش ہوا تھا۔ وہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا۔خیال رہے کہ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) ایس پی صدر معظم علی کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔ ٹیم کے دیگر اراکین میں ڈی ایس پی چوہنگ، ڈی ایس پی رائے ونڈ اور تین تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :