بے نظیرپروگرام سے مستفید ہونے پرگریڈ 18 سے گریڈ 22 تک کے افسران پرمقدمات درج اورتنخواہیں ، پنشن وصولی کی ہدایت

جمعرات 28 اگست 2025 21:45

بے نظیرپروگرام سے مستفید ہونے پرگریڈ 18 سے گریڈ 22 تک کے افسران پرمقدمات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے گریڈ 18سے گریڈ 22تک کے افسران کے خلاف مقدمات درج کرنے اور ان کی تنخواہوں اور پیشن سے وصولی کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو کنوینر معین عامر وٹو کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری بی آئی ایس پی سمیت آڈیٹر جنرل اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میںبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تخفیف غربت ڈویژن کے مالی سال 21-2020, 22-2021 اور 23-2022 کے آڈٹ اعتراضات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آڈٹ حکام کی جانب سے تخفیف غربت ڈویژن کی تین سال کی آڈٹ رپورٹس میں 96 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلا س میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کے 2 لاکھ 97 ہزار مستحقین کے اکائونٹس میں 6 ماہ تک کوئی مالی سرگرمی نہیں ہوئی اور 7 ارب روپے سے زائد کی رقم بینک اکاؤنٹس میں پڑی رہی اور واپس نہیں نکالی گئی۔ آڈٹ حکام کے مطابق بینکوں کو رقم ڈی کریڈٹ نہ کرنے پر جرمانہ بھی نہیں کیا گیا جس پر بی آئی ایس پی کے سیکرٹری نے بتایا کہ یہ معاملہ کورونا کے دور کا ہے اوراب نو ماہ تک مستحقین کے اکائونٹ میں کوئی سرگرمی نہ ہونے پر رقم واپس بھیج دی جاتی ہے۔

اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ زمینی حقائق دیکھ کر فیصلے کیے جائیں انہوں نے کہاکہ کئی معمر خواتین رقم نکلوانے نہیں جا سکتی ہیں۔ کمیٹی نے وزارت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر معاملے کو موخر کردیا۔ معین عامرکمیٹی نے معاملہ موخر کر دیا اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے بتایا کہ تین مالی سالوں کے دوران لاکھوں سرکاری ملازمین بی آئی ایس پی امداد سے مستفید ہو ئے اس موقع پر سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کمیٹی کو بتایا کہ گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک کے افسران کی شریک حیات نے بھی مستحقین کیلئے مختص رقم حاصل کی۔

اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ب تک 878 ایف آئی آرز درج کروائی جا چکی ہیں اوربی آئی ایس پی سے رقم حاصل کرنے والے 272 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے کمیٹی نے گریڈ 16 سے 22 کے افسران کے خلاف کرمنل کارروائی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کی سفارش کی اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ دو سالوں تک فوت شدہ مستحقین کو1کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی آڈٹ حکام نے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے 22-2021 میں 842، 23-2022 میں 34 فوت ہو جانے والے مستحقین کو امداد دی جس پر سیکرٹری بی آئی ایس پی نے بتایا کہ وصولیوں کا عمل جاری ہے کمیٹی نے وصولی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ موخر کر دیااجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے بتایا کہ مالی سال22-2021 میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت غیر مستحقین کو 8 کروڑ روپے ادا کئے گئے آڈٹ حکام نے بتایا کہ6709 ایسے افراد کو امداد کیلئے اہل قررا دیا گیا جن کا پی ایم ٹی اسکور 37 سے زائد تھا اس موقع پر سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کمیٹی کو بتایا کہ دیگر غیر مستحق افراد کو بلاک کر دیا گیا تھا صرف 570 افراد کو رقم منتقل ہو گئی تھی کمیٹی نے بی آئی ایس پی کو انکوائری کی ہدایت کر تے ہوئے آڈٹ اعتراض کو موخر کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان