ننگر خوست ،ڈرون حملوں میں3 بچے جاں بحق ،خاتون سمیت 6 بچے زخمی

جمعرات 28 اگست 2025 19:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) پاک افغان سرحد سے متصل افغان مشرقی صوبوں اور ننگر خوست میں ڈرون حملوں میں3 بچے جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 6 بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان مشرقی صوبہ خوست اور صوبہ ننگرہارکے علاوہ صوبہ کنڑ کے ڈیورنڈ لائن کے اضلاع دانگام، سرکان اور مروڑہ پر ڈرون حملے کرکے بمباری کی گئی ۔ افغان مشرقی صوبہ خوست کے ضلع سپیرہ کے گاؤں سورکاخ میں حاجی نعیم کے گھر پربمباری کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور خاتون اوردو بچے زخمی ہوگئے۔اسی طرح صوبہ ننگرہار کے ضلع شنواری میں ایک گھر پرڈرون حملہ میں ایک خاتون سمیت تین بچے زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق بمباری سے کئی گھر بھی تباہ ہوگئے ۔