Live Updates

جمعہ کو ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے دوران کم از کم 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

جمعہ 29 اگست 2025 13:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) سیلاب اور ایمرجنسی کے محکموں اور ریسکیو 1122 نے جمعہ کو ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے دوران کم از کم 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کے دوران سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے 2 خواتین اور ایک شیر خوار بچے سمیت 16 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں ، لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں ثاقب (3 سال)، ماجرہ کلاں، عمران (35 سال)، ماجرہ کلاں شامل ہیں۔ ذیشان (27 سال) ماجرہ کلاں۔ منیب (16) کوٹ منا، عبداللہ (18 سال) رندھیر باگڑیاں، مختاراں بی بی (32 سال) ننکانہ، فرحان (32 سال) ماجرہ کلاں، نور عمران (10 سال) ماجرہ کلاں، محمد عدنان (44 سال) ساہیوال، اریض (19 سال) راولپنڈی، عباس (50 سال) اڈا بیگووالہ، احسان علی، (55 سال)، چاہوکے، امانت علی (45 سال) چاہوکے، معظم (28 سال) بوگرہ، فضل عباس (35 سال) کلاں اور عدنان علی (16 سال) فیصل آباد شامل ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات