Live Updates

حالیہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچا چکا ، ترجمان

جمعہ 29 اگست 2025 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) حالیہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام تک پہنچا چکاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریسکیو1122 دریائے راوی کے ملحقہ نشیبی علاقوں سے 144 لوگوں کو ریسکیو کر چکا ہے جس میں فرخ آباد سے 64, اورپارک ویو سٹی سے 10 افراد کا انخلا وٹرانسپورٹیشن کی جا چکی ہیں۔ اسی طرح تھیم پارک سے 57 اور پارک ویو سے 13 مزید لوگوں کو ریسکیو بوٹ سے ریسکیو کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو نے بتایاکہ عوام ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائین پر کال اور اپنی لوکیشن ضرور شئیر کریں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :