سیشن عدالت لاہور،منشیات کیس میں ملزم باسط خان کو نو سال قید بامشقت و جرمانے کی سزا

جمعہ 29 اگست 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملزم باسط خان کو نو سال قید بامشقت اور اسی ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ابو الحسنات نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف پیش کردہ تمام تر شواہد وگواہیاں ٹھوس اور قابلِ اعتبار ہیں۔سرکاری وکیل کے مطابق ملزم باسط خان کے خلاف مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں 2025 میں انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C کے تحت درج کیا گیا ۔ملزم کے قبضے سے 1360 گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد مجید ساندہ نے عدالت میں شہادتیں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :