رحیم یارخان ، گھریلوکام کاج نہ کرنے پروالدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 20 سالہ بیٹی نے زہریلی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی

جمعہ 29 اگست 2025 22:21

رحیم یارخان ، گھریلوکام کاج نہ کرنے پروالدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 20 ..
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء)گھریلوکام کاج نہ کرنے پروالدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ20سالہ بیٹی نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثائ کردی‘ تفصیل کے مطابق تھلی روڈ کی رہائشی 20سالہ کرن کواقدام خودکشی کرنے پرورثائ نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پرموجود ذرائع نے بتایاکہ 20سالہ کرن کووالدہ نے گھریلوکام کاج نہ کرنے پرڈانٹ دیاتھاجس سے دلبرداشتہ ہوکرکرن نے گھرمیں پڑی ہوئی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں بھاری مقدارمیں کھالی جوطبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی‘ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعدنعش تدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کردی۔