اے این ایف کی کارروائی، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات سمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار

ہفتہ 30 اگست 2025 12:09

اے این ایف کی  کارروائی،  سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات سمگلنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف)نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات سمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ہفتے کوترجمان اے این ایف کے جاری بیان کے مطابق عمرے کےلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد کرلیے گئے ، ان سے 230 گرام کوکین برآمد ہوئی،ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف منشیات کی بیرون ملک ترسیل کے انسداد کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔